• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا برکس کے ساتھ ادائیگی نظام کے انضمام پر تبادلہ خیالتازترین

January 30, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس برکس ممالک کے ساتھ مالی پیغامات کی ترسیل کے لیے قومی نظام کے تعامل پر بات چیت کر رہا ہے۔

روس کے مرکزی بینک کی گورنر ایلویرا نبیولینا نے کہاکہ روس کے پاس مالیاتی پیغامات کی ترسیل کا نظام ہے جو سوئفٹ کا متبادل ہے۔ اسی طرح کا بنیادی ڈھانچہ کچھ دوسرے ممالک میں بھی موجود ہے۔ ہم ایسے پلیٹ فارمز کے باہمی تعامل پر بات چیت کر رہے ہیں لیکن یہاں ہمارے شراکت داروں کی دلچسپی اور تکنیکی تیاری اہم ہے۔ 

  انہوں نے کہا کہ 20 ممالک کے 159 غیر ملکی شرکا ء پہلے ہی روسی نظام میں شامل ہو چکے ہیں۔ 

  مالیاتی پیغامات کی ترسیل کا نظام  بینک آف روس نے سوئفٹ سے روسی بینکوں کے ممکنہ منقطع ہونے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے بنایا تھا -یہ معلومات کی ترسیل اور ادائیگیوں کے لیے ایک بین الاقوامی انٹربینک نظام ہے جو دنیا کے تقریبا ہر ملک میں 11ہزارسے زیادہ تنظیموں کو جوڑتا ہے۔