• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا اپنے منجمد اثاثوں کےغیرقانونی استعمال کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلانتازترین

February 13, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس نے اپنے منجمد اثاثوں کےغیرقانونی استعمال کے فیصلوں میں ملوث کسی بھی شخص کے خلاف قانونی کارروائی سے خبردار کیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے منگل کو کہا کہ ہمارا موقف سادہ اورواضح ہے۔ ہم ان تمام لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے جوایسے فیصلوں،فیصلہ سازی کے عمل اور ان فیصلوں پرعملدرآمد میں ملوث ہیں،انہوں نےمزید کہا کہ ملک کے مفادات کا دفاع کریں گے۔

روسی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کو استعمال کرنے کے لیے  یورپی یونین کی کونسل کی جانب سے قانون کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اقدام کو یوکرین کی  مالی مدد کے لیے ممکنہ استعمال کی راہ ہموار کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔