ماسکو(شِنہوا)روس کی ایرواسپیس فورسزکا ایس یو- 34 لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے شمالی اوسیشیا کے علاقے میں گر کرتباہ ہو گیا،حادثے میں عملے کاایک رکن ہلاک ہوگیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ایس یو- 34 لڑاکا طیارہ منگل کو شمالی اوسیشیا -الانیا میں ایک پہاڑی علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
جمہوریہ شمالی اوسیشیا -الانیا روس کےجنوبی قفقاز کے علاقے میں واقع ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ طیارہ ایک ویران علاقے میں گر کر تباہ ہواجس کی وجہ سے زمین پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔