ماسکو(شِنہوا)روس کا ایم آئی-28 فوجی ہیلی کاپٹرمعمول کی پروازکے دوران گر کر تباہ ہو گیا،عملے کے ارکان بھی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ روسی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ فوجی ہیلی کاپٹرکالوگا کے خطے میں ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہواجس سے زمین پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔
بیان کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ تکنیکی خرابی معلوم ہوتی ہے۔ ایم آئی-28 روسی ساختہ، دو نشستوں والا لڑاکا ہیلی کاپٹر ہے۔