• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا ایک چین اصول پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہتازترین

August 22, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس نے  اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ایک چین  اصول پر عمل پیرا ہے اور تسلیم کرتا ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے۔

 چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور روسی وزیر اعظم میخائل میشوستن کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں روس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ تائیوان چینی سرزمین کا  لازمی حصہ ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس تائیوان کی کسی بھی قسم کی آزادی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور قومی اتحاد کو عملی جامہ پہنانے میں اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔