• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے ساتھ سٹرٹیجک توانائی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے، چینی نائب وزیراعظمتازترین

July 24, 2024

ماسکو(شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے ماسکو میں چھٹے چین ۔روس توانائی کاروباری فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی شعبے میں اسٹریٹجک تعاون میں مزید پیشرفت کا عہد کیا۔

تقریب میں انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا اور تقریب سے خطاب کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ نے کہا کہ صدر شی کا خط اس فورم کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سٹرٹیجک رہنمائی میں چین۔روس توانائی تعاون ایک جامع، وسیع، گہری اور اعلیٰ سطح کی شراکت داری میں تبدیل ہوچکا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں دونوں سربراہان مملکت نے بیجنگ میں بات چیت کی تھی اور چین۔ روس اسٹریٹجک توانائی تعاون مستحکم کرنے اور دونوں ممالک میں اقتصادی اور توانائی کا تحفظ یقینی بنانے سے متعلق اعلیٰ سطح کی ترقی کے لئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کواپنے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مزید عمل درآمد  اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے توانائی شعبے میں قریبی شراکت داری قائم کرنی چاہیے۔

ڈینگ نے اپنی تقریر میں چین ۔ روس توانائی تعاون گہرا کرنے سے متعلق 3 تجاویز بھی پیش کیں۔

ایندھن اور توانائی شعبے میں اسٹریٹجک ترقی اور ماحولیاتی سلامتی سے متعلق روسی صدارتی کمیشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری اور روسی تیل کمپنی روزنیفٹ کے سربراہ ایگور سیچن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور صدر پوتن کا مبارکباد کا خط پڑھ کر سنایا۔ روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے بھی تقریب خطاب کیا۔

رواں سال کے فورم کا موضوع "چین ۔ روس توانائی شعبے میں تعاون گہرا کرنا، توانائی کا تحفظ اور اعلیٰ معیار کی پیشرفت " ہے۔

افتتاحی تقریب میں چین اور روس دونوں کے متعلقہ محکموں اور توانائی ، مالیاتی ، تحقیقی اداروں اور صنعتی انجمنوں کے 400 سے زائد نمائندے شرکت کررہے ہیں۔