• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے کو پیٹریاٹ سسٹم میزائل سے گرایا گیاتازترین

February 01, 2024

ماسکو(شِنہوا) یوکرین کی فوج نے گزشتہ ہفتے روس کے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے۔آئی ایل-76 کو مار گرانے کے لیے پیٹریاٹ سسٹم کے ایم آئی ایم-104اے گائیڈڈ میزائل کا استعمال کیا۔

آرآئی اے نیوزایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی تفتیش کاروں نے بتایا کہ طیارے کے حادثے کے مقام کے قریب سے دوطیارہ شکن میزائلوں کے کل 116 ٹکڑے ملے جن پرانگریزی زبان میں تحریرتھا۔

روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ۔آئی ایل-76گزشتہ ہفتے ملک کے بیلگوروڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا،جس میں 65یوکرینی قیدی اورعملے کے چھ ارکان اور انکے ساتھ تین افراد سوارتھے ۔