• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے جمہوریہ الٹائی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاکتازترین

July 27, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس کےجمہوریہ الٹائی میں جمعرات کو ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تاس نےطبی خدمات کے ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیاکہ الٹائی ایویا کمپنی کا ایک روسی ساختہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر جمہوریہ الٹائی کےیوسٹ کوکسنسکی ضلع کےگاؤں ٹیونگورمیں لینڈنگ کے دوران بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

 روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 12 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ان میں سے 6 افراد ہلاک اور  کم سے کم سات زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 زخمیوں  کی حالت تشویشناک ہے۔