• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے اسٹریٹجک بمبار طیاروں کی بحیرہ جاپان پر گشتتازترین

December 29, 2022

ماسکو(شِنہوا)روس کے طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے 2 اسٹریٹجک بمبار  ٹی یو ۔ 95 ایم ایس طیاروں نے بحیرہ جاپان کے غیرجانبدار پانیوں کے اوپر پرواز کی ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ پرواز 7 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور اس دوران روس کے مشرقی فوجی ضلع کے ایس یو 30 ایس ایم اور ایس یو 35 ایس لڑاکا طیاروں نے اسٹریٹجک بمبار طیاروں کی حفاظت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کے استعمال کیلئے بین الاقوامی قوانین پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے اس گشت مشن کو انجام دیا گیا ہے۔