• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے ایوان بالا نے ڈونیٹسک ، لوگانسک ، ژاپروژیا اور خیرسون کے الحاق کےمعاہدوں کی منظوری دیدیتازترین

October 05, 2022

ماسکو(شِنہوا)روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا دی فیڈریشن کونسل نے ڈونیٹسک، لوگانسک ، ژاپروژیا اور خیرسون کے روس کے ساتھ الحاق کے معاہدوں کی توثیق کر دی ہے۔

سینیٹ کے قانون سازوں نے منگل کے روز منعقد ہونیوالے مکمل اجلاس میں متفقہ طور پر قانون سازی کے حق میں ووٹ دیا۔

پیر کو روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دی اسٹیٹ ڈوما نے ان معاہدوں کی توثیق کی تھی۔

ڈونیٹسک ، لوگانسک ، ژاپروژیا اور خیرسون کو روسی فیڈریشن میں شامل کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیلئے تقریب کا انعقاد جمعہ کےروز کریملن میں کیا گیا تھا۔