• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس اور مصر بحیرہ روم میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گےتازترین

June 15, 2024

ماسکو (شِنہوا) روس اور مصر کی بحری افواج بحیرہ روم میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گی۔ مشقوں میں  روس کے بحرالکاہل کے بحری بیڑے کے دو جنگی جہازحصہ لیں گے۔

روسی وزارت دفاع نے ہفتہ کو کہا کہ بحرالکاہل بحری بیڑے کے جنگی جہاز میزائل کروزر وریاگ اور فریگیٹ، مارشل شاپوشنکوف  مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیے مصری بندرگاہ اسکندریہ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا  کہ مشقوں میں مصری بحریہ کی جانب سے  فریگیٹ ای این ایس القدیر شامل ہوگا۔ پاسیکس فارمیٹ میں ہونے والی مشقوں میں مختلف ممالک کے بحری بیڑوں کے درمیان جنگی رابطہ کاری کی تکنیک میں مہارت کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مشقوں میں مشترکہ  پیش قدمی، مواصلات کی تربیت اور معائنہ کی کارروائیاں شامل ہیں۔