• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس اور امریکہ جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے ، ترک صدرتازترین

November 18, 2022

انقرہ(شِنہوا)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں ہونیوالی روس امریکہ ملاقات میں یہ طے پایا ہے  کہ کوئی بھی فریق جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

نیم سرکاری ایجنسی انادولو کے مطابق رجب طیب ایردوان نے پیر کے روز انڈونیشیا سے ترکی واپسی کی پرواز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے انٹیلی جنس ڈائریکٹر سے جو معلومات ملی ہیں کہ آیا روس اور امریکہ جوہری ہتھیاروں کا سہارا لیں گے یا نہیں تو اس کے مطابق کوئی بھی فریق جوہری ہتھیاروں کا سہارا لینے کی کوشش نہیں کرے گا۔

ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سربراہان کے درمیان پیر کے روز ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کیا جس کی میزبانی ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے دارالحکومت انقرہ میں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے یہ جوہری ہتھیار ایک نئی عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں آئیے اس کی اجازت نہ دیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز اور ان کے روسی انٹیلی جنس ہم منصب سرگئی ناریشکن کے درمیان انقرہ میں ملاقات امریکہ کی درخواست پر ہوئی ہے۔