کیگالی(شِنہوا) چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (سی سی ای سی سی) کی طرف سے روانڈا کےشمالی بوریرا ڈسٹرکٹ میں تعمیر کردہ اسپتال کا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پراسپتال میں باضابطہ طور پرمریضوں کے علاج معالجے کا کام شروع کردیاگیا ہے۔
بٹارو لیول II ٹیچنگ اسپتال، جسے 150 بستروں سے 256 بستروں تک بڑھا دیا گیا تھا، اب اس میں ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت، امیجنگ اور آنکالوجی کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ تزئین و آرائش اور توسیع سے پہلے اسپتال تقریباً 3لاکھ 50ہزار کی آبادی کے لیے کافی تھا۔اسپتال کی صلاحیت میں اضافہ ہونے کے ساتھ، تاہم، یہ بڑھتی ہوئی آبادی کی علاج معالجے کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے قابل ہے اس کے علاوہ یہ یونیورسٹی آف گلوبل ہیلتھ ایکویٹی اور دیگر سکولوں کے ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے تدریسی سہولت کے طور پربھی کام کرے گا۔