• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روایتی چینی ادویات میں نوول کرونا وائرس کے علاج کی منفرد طاقت موجود ہے، ماہرتازترین

January 04, 2023

بیجنگ (شِنہوا) روایتی چینی طب کے  ایک ماہر نے کہا ہے کہ  نوول کرونا وائرس  انفیکشنز کے علاج کے لئے روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم ) میں منفرد فوائد موجود  ہیں۔

روایتی چینی طب کی قومی انتظامیہ کے نائب سربراہ ہوانگ لو چھی نے نوول کرونا وائرس  کے خلاف مشترکہ روک تھام اور کنٹرول کے طریقہ کار  کے حوالے سے کہا کہ روایتی چینی ادویات سے علاج وائرس کو روک سکتا ہے، طبی علامات سے نجات دلا سکتا ہے اور ہلکی علامات والے کیسز کو مزید بگڑنے سے روک سکتا ہے۔ 

ہوانگ نے کہا کہ شدید علامات والے افراد کے لیے چینی اور مغربی ادویات کا مربوط علاج مئوثر طریقے سے بیماری کومزید نازک  شکل اختیار کرنے سے روک سکتا ہے یا  بیماری بڑھنے کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔ اس طرح اموات کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہر نے مزید کہا کہ گھر میں علاج کے لیے روایتی چینی ادویات  کا مناسب استعمال طبی اداروں اور طبی وسائل پر دباؤ کو بھی کم کر سکتا ہے۔

چین نے اپنی نوول کرونا وائرس کے ردعمل کی حکمت عملی کو انفیکشن پر قابو پانے سے بیماری کے علاج  پر مرکوز کر دیا ہے تاکہ سنگین کیسز کو روکا جا سکے۔

ہوانگ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے گھر پر علاج کرنے والے  نوول کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے روایتی چینی طب  کے عمل دخل  سے متعلق رہنما اصول نافذ کر نے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس میں  روایتی چینی طب  کے ہسپتالوں میں بخار  کے کلینک کی عمارت کو مستحکم  بنانے اور اہم روایتی چینی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔