شنگھائی (شِنہوا) چائنہ شنگھائی بین الاقوامی فنون میلے کا 22 واں ایڈیشن رواں سال اکتوبر اور نومبر میں ہوگا۔ منتظمین کے مطابق اس کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا جسے نوول کرونا وائرس وبا کے سبب ملتوی کردیا گیا تھا۔
چین کی وزارت ثقافت وسیاحت کی میزبانی میں شنگھائی بلدیہ حکومت کے زیر انتظام اس میلے میں فنون کو مختلف طر ح سے پیش کیا جا ئے گا جس میں پرفارمنس ، نمائشیں اور غیر مادی ثقافتی ورثہ شامل ہیں۔
شنگھائی بلدیہ انتظامیہ کے ثقافت و سیاحت کے ڈائریکٹر فینگ شی ژونگ نے کہا کہ زیڈ نسل کی نئی صارف آبادی میں تیزی سے اضافے ، نئی صنعتوں اور مناظر ، جیسے لوک روایات کے تجربات اور کیمپنگ سیاحت تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔ اس سے ثقافتی سیاحت کی صنعت میں نئے مواقع آرہے ہیں۔
چائنہ شنگھائی بین الاقوامی فنون میلہ چین کا سب سے بڑا فنون میلہ ہے جو 1999 سے شروع ہوا تھا ۔ یہ عام طور پر اکتوبر میں منعقد کیا جاتا ہے۔