• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹرمپ کے لیے 2024 کے انتخابات کے لیے پارٹی نامزدگی حاصل کرنا خطرے میں پڑ گیاتازترین

August 05, 2023

نیویارک(شِنہوا)ایک سروے کے مطابق  قانونی مسائل کی وجہ سے سابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے لیے 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار بننے کی راہ میں سنگین خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

رائٹرز/ایپسوس پول کا حوالہ دیتے ہوئے یو ایس اے ٹوڈے کی ایک  رپورٹ کے مطابق سروے میں 45 فیصد ریپبلکن حامیوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ کسی جرم کے مرتکب قرار پائے  تو وہ ان کی حمایت نہیں کریں گے جبکہ 52 فیصد نے کہا کہ اگر سابق صدر کو جیل کی سزا ہوگئی تو وہ ٹرمپ کی حمایت نہیں کریں گے۔

سابق صدر پر گزشتہ دنوں  تیسری بار فردم جرم عائد کی گئی۔ واشنگٹن، ڈی سی کی ایک عدالت میں چار الزامات پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ ٹرمپ نے ان الزامات کو مسترد کیا جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے 2020 کے انتخابات کے نتائج بدلنے کے لیے وسیع پیمانے پر سازش کی اور کانگریس میں تاریخی بغاوت کو ہوا دی۔