• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ریاستی میڈیا پر امریکی پابندیاں ایرانیوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں ، ایرانتازترین

November 21, 2022

تہران(شِنہوا) ایران نے ملک کے سرکاری ٹی وی اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) اور اس کے الحاق شدہ نیٹ ورک پریس ٹی وی پر واشنگٹن کی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایرانی میڈیا پر پابندیوں کا مقصد ایرانیوں کو باقی دنیا کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندیاں ایرانی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور ایران مخالف نیٹ ورکس و میڈیا کو ایرانی قوم کے خلاف اپنی بد نیتی پر مبنی کارروائیاں جاری رکھنے کی اجازت دینے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد قوموں اور حکومتوں کے خلاف امریکی جرائم لامتناہی ہیں۔

بدھ کوجاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے فارن اثاثہ جات کے کنٹرول کے دفتر نے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے 6 سینئر ملازمین پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ آئی آر آئی بی نے ایران میں دوہری شہریت کے حامل افراد ،ایرانی شہریوں اور بین الاقوامی قیدیوں کے سینکڑوں جبری اعترافات نشر کیے ہیں۔