• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پڑوسی ممالک میں امریکی سائبر فورسز کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہیں، چینتازترین

August 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنےپڑوسی ممالک میں امریکی سائبر فورسز کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی غلط معلومات کی مہم کی مذمت کی ہے۔

وکی لیکس کے مطابق امریکہ نے 35 جاپانی اہداف کے خلاف سائبر چوری کی جن میں جاپانی کابینہ کے کچھ ارکان بھی شامل تھے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو جاپان کو نشانہ بنانے والی امریکی سائبر چوری پرپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی حکومت نے نہ صرف دنیا کے دیگر ممالک کے خلاف بڑے پیمانے پر منظم اور بلا امتیاز سائبر چوری کی ہے بلکہ حال ہی میں ان ممالک کے سائبرسسٹم میں دراندازی کے لیے استعداد کار بڑھانے میں تعاون کے نام پر متعلقہ ممالک میں سائبر فورسز کو تعینات کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ یہاں تک کہ امریکہ نے میڈیا اور نام نہاد "چینی ہیکرز" کی غلط معلومات کا سہارا لیا ہے تاکہ متعلقہ ممالک خاص طور پر چین کے آس پاس کے ملکوں کو امریکی سائبر فورس کی تعیناتی حاصل کرنے کے لیے آمادہ یا مجبور کیا جا سکے جو اپنے گھر میں "ایک بھیڑیے کو دعوت دینے" کے مترادف ہے جبکہ یہ حقیقت ہے کہ امریکہ ہیکنگ ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے۔