• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پوسٹ 2020 گلوبل ایکشن پلان کے ہدف کے ساتھ یواین حیاتیاتی تنوع کانفرنس شروع ہوگئیتازترین

December 08, 2022

مونٹریال، کینیڈا(شِنہوا) حیاتیاتی تنوع سے متعلق اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی کانفرنس مونٹریال میں  شروع ہو گئی۔ کانفرنس سے عالمی برادری کو  کرہ ارض پر موجود انواع اور ماحولیاتی نظام کو بچانے اور تحفظ  کے لیے عالمی ایکشن پلان حاصل کرنے کا مواقع ملے گا۔  7 سے 19 دسمبر تک جاری رہنے والی  اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کنونشن (کاپ 15) کے فریقین کی کانفرنس کے 15ویں اجلاس کے دوسرے مرحلے میں دنیا بھرسے مذاکرات کار شریک ہیں،جو صدی کے وسط تک ٹرانسفارمیشنل تبدیلی کے حصول کے لیے پرعزم اہداف اور مخصوص عملی اہداف کے ساتھ ایک نئے عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک کی منظوری کے لیے کوشاں ہیں۔

اجلاس کے صدر چین کے حیاتیاتی ماحول اور ماحولیات کے وزیر ہوانگ رن چھیو نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو "2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک کی منظوری  کی توقع ہے اوراسے امید ہے کہ کاپ 15 عالمی حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو دور کرنے کا ایک اہم موقع ہوگی۔"

اپنے افتتاحی خطاب میں ہوانگ نے کہا کہ  کانفرنس کے فریقین، بین الاقوامی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اجلاس میں تعاون کے جذبے، سیاسی عزم، خلوص اور لچک کا مظاہرہ  اور مضبوط اتفاق رائے پیدا کرتے ہوئے کلیدی مسائل کے حل کے لیے فعال طور پر سمجھوتے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے فریقین پرسیاسی وعدے کرنے، بین الاقوامی مالیاتی ان پٹ میں اضافہ جاری رکھنے اور مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر زوردیا۔