• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پولینڈ ،اسپیڈ اسکیٹنگ ورلڈ کپ میں چین کے گاؤ نے طلائی تمغہ جیت لیاتازترین

December 10, 2023

وارسا (شِنہوا) پولینڈ کے شہر ٹامازو مازوویکی میں جاری آئی ایس یو اسپیڈ اسکیٹنگ ورلڈ کپ میں مردوں کی 500 میٹر دوڑ میں اولمپک چیمپیئن گاؤ تنگ یو نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

نومبر کے وسط میں بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ کپ کے دوران گاؤ نے یقین دلایا کہ وہ اپنی بہترین فارم میں واپسی کی راہ پر گامزن ہیں اور انہوں نے ایرینا لوڈووا میں اسے ثابت بھی کیا۔

چین کے مردوں کے پہلے اولمپک اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپیئن نے پہلی 500 میٹر ریس میں 34.70 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کی۔ دو برس قبل پولینڈ میں 34.26 سیکنڈ کا ٹریک ریکارڈ قائم کرنے والے گاؤ نے کینیڈا کے لورینٹ ڈوبریول کو 0.07 سیکنڈ سے شکست دی۔ جاپان کے واتارو موریشی گے نے کانسی کا تمغہ جیتا وہ 0.05 سیکنڈ پیچھے رہے۔

گاؤ  بہترین آغاز کرتے ہوئے پہلے لیپ میں 9.43 کے کم ترین وقت میں کامیابی حاصل کر کے  سر فہرست رہے اور اپنی 26 ویں سالگرہ کا  لطف دوبالا کیاجو وہ 15 دسمبر کو منائیں گے۔

ننگ ژونگ یان نے مردوں کی 1 ہزار 500 میٹر ڈویژن اے میں 1:46.99 میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ ناروے کے پیڈر کونگ شوگ نے 1:46.41 میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ جمعے کو ایک ہزار میٹر دوڑ جیتنے والے امریکہ کے جورڈن اسٹولز نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا وہ کانگ شوانگ سے 0.07 سیکنڈ پیچھے رہے۔