• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پھوجیانگ انوویشن فورم چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ہوگاتازترین

September 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)پھوجیانگ انوویشن فورم 7 سے 10 ستمبر تک  چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقد ہوگا۔

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے گزشتہ روز بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 40 سے زائد ممالک اور خطوں کے 300 سے زائد ماہرین اور اسکالرز فورم میں شرکت کریں گے، جس کے دوران تحقیقی شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا اعلان کیا جائے گا،شرکا میں 40 فیصدغیر ملکی مہمان ہوں گے۔

فورم، جس کا موضوع ہے "شیئرنگ انوویشن اینڈ شیپنگ دی فیوچر: سائنسی اور تکنیکی جدت کے لیے کھلے ماحول کی جانب " کے عنوان سے ہونے والے  اس فورم میں  جدید سائنس ٹیک ،صنعتی ترقی، ماحولیات اور اختراعی صلاحیتوں جیسے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،لائف سائنسز، مستقبل کے مواد اور صنعتی انضمام جیسے موضوعات پر مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی اورشنگھائی کی میونسپل حکومت کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے رواں سال کے فورم میں ہنگری  کومہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔