• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پھنگ لی یوآن نے تھائی لینڈ میں شہزادی گلیانی ودھنا انسٹی ٹیوٹ برائے موسیقی کا دورہ کیاتازترین

November 21, 2022

بینکاک (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن نے تھائی وزیر اعظم کی اہلیہ نارا پورن چان او چا کے ساتھ  شہزادی  گلیانی ودھنا انسٹی ٹیوٹ برائے موسیقی کا دورہ کیا۔

 

تھائی لینڈ ، بینکاک کے شہزادی گلیانی ودھنا انسٹی ٹیوٹ برائے موسیقی میں تھائی وزیراعظم کی اہلیہ نارا پورن چان او چا  چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن کا خیرمقدم کررہی ہے۔(شِنہوا)

 

نارا پورن، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، سائنس، تحقیق اور اختراع انیک لاؤتھاماتاس، شہزادی گلیانی ودھنا انسٹی ٹیوٹ برائے موسیقی کے بورڈ آف کونسل پیاسکول ساکولساتایاڈورن کے چیئرمین اور انسٹی ٹیوٹ کے صدر چوویت یوریونگ اور دیگر نے پھنگ کا خیرمقدم کیا۔

انسٹی ٹیوٹ کے بینڈ نے زبردست موسیقی بجائی جبکہ طلباء آنے والوں کے استقبال  کے لئے قطار بنائے کھڑے تھے۔

پھنگ اور نارا پورن نے انسٹی ٹیوٹ کے شو روم کا دورہ کیا، انسٹی ٹیوٹ کی ترقی اور بیرونی تعاون کی تاریخ کے تعارف کو غور سے سنا، اور نان جنگ یونیورسٹی آف آرٹس کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون کے قیام اور فروغ کی تعریف کی۔

 

تھائی لینڈ ، بینکاک میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن اور تھائی وزیراعظم کی اہلیہ نارا پورن چان او چا شہزادی گلیانی ودھنا انسٹی ٹیوٹ برائے موسیقی میں آن لائن اور آف لائن پرفارمنس دیکھ رہی ہیں۔ (شِنہوا)