• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پہلا سی 919 جیٹ طیارہ چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے حوالے کردیا گیاتازترین

December 10, 2022

شنگھائی (شِنہوا) ایک  بڑے مسافر بردار طیارےسی  919 کا پہلا  جہاز  اس کے پہلے صارف چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے  حوالے کردیا گیا  ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی شہری ہوابازی کی نقل وحمل  مارکیٹ میں مقامی طور پر تیار کردہ مین لائن جیٹ لائنر  حاصل کیا  گیا ہے۔ 

حوالگی  کے اس عمل کے دوران جمعہ کو ہوائی جہاز نے رجسٹریشن نمبر بی۔ 919 اے  کے ساتھ شنگھائی  کے پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے  سے شنگھائی کے  ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک اپنی پہلی پرواز مکمل کی۔

یہ طیارہ 164 نشستوں پر مشتمل ہے  جس کو بزنس کلاس اور اکانومی کلاس پر مشتمل دودرجوں والے  کیبن کی ساخت پر بنایا گیا ہے۔

ترسیل کے بعد یہ طیارہ   100 گھنٹے سے زیادہ خالی ہوائی جہاز  کے فضائی  سفر پر مشتمل  تصدیقی جانچ  پڑتال کے عمل سے گزرے گا جبکہ  شنگھائی، بیجنگ اور گوانگزو میں قیام گا۔

اس طیارے کو متوقع طور پر 2023 کے موسم بہار میں تجارتی استعمال میں لایا جائے گا