• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پہلے دیسی ساختہ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹرز بھارتی فضائیہ میں شاملتازترین

October 05, 2022

نئی دہلی(شِنہوا)دیسی ساختہ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ کو بھارتی فضائیہ(آئی اے ایف) میں شامل کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شمولیتی تقریب کا انعقاد پیر کے روز بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے ایئر فورس اسٹیشن جودھ پورمیں کیا گیا جس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی شرکت کی۔

بنیادی طور پر اونچائی والے علاقوں میں تعیناتی کیلئے ڈیزائن کیے گئے ہلکے جنگی ہیلی کاپٹرمتعدد اقسام کے میزائل اور دیگر ہتھیار فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے انکشاف کیا کہ ہیلی کاپٹر کا نام پراچند رکھا گیا ہے جس کا مطلب غضبناک ہے۔

حکام نے بتایا کہ اسٹیلتھ فیچرز سے لیس ہلکا جنگی ہیلی کاپٹر دنیا کا ایک ایسا حملہ آورہیلی کاپٹر ہے جو ہتھیاروں اور ایندھن کے کافی بوجھ کے ساتھ 5 ہزار میٹر کی بلندی پر لینڈ اور ٹیک آف کرسکتا ہے۔