• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پہلے چائنہ کموڈٹی فیئر آسٹریلیا کے لیے سڈنی میں روڈ شو کا انعقادتازترین

July 12, 2024

سڈنی (شِنہوا)آسٹریلیا  میں رواں سال ستمبر میں ہونے والے پہلے چائنہ کموڈٹی فیئر آسٹریلیا( سی سی ایف آسٹریلیا) کی تیاریوں کے سلسلے سڈنی میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں چینی اور آسٹریلوی حکومتوں، کاروباری شعبوں اور میڈیا کے تقریباً 100 نمائندوں نے شرکت کی۔ روڈ شو کا مقصد سی سی ایف آسٹریلیا سے متعلق مکمل تفصیلات اور معلومات کو پیش کرنا تھا جو پہلی بار 26سے 28 ستمبر 2024 کو انٹرنیشنل کنونشن سنٹر سڈنی میں منعقد ہوگا۔ روڈ شو کے دوران سی سی ایف آسٹریلیا کے اہم ایونٹس اور تیاریوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، جن کا مقصد چین اور آسٹریلیا کے درمیان صارف اشیا کی صنعت میں تبادلوں اور تجارتی تعاون کومضبوط کرنا ہے۔

 چین کی  وزارت تجارت کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل لیو ڈیان شون نے روڈ شو میں بتایا کہ سی سی ایف آسٹریلیا سے آسٹریلوی صارفین کو اعلیٰ معیار کی چینی مصنوعات تک رسائی حاصل کرنے اوران کے  مزید انتخاب کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ  ساتھ چینی کمپنیاں آسٹریلوی مارکیٹ کی ضروریات سے متعلق اچھی طرح سے جان سکیں گی اور انہیں مزید کاروباری مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔