پیرس (شِنہوا) پیرس میں چینی ثقافتی مرکز کے قیام کی 20 ویں سالگرہ پر ساؤنڈ آف کلاسیکس کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔
کنسرٹ کے دوران ، چینی اور غیر ملکی فنکاروں نے کلاسیکی چینی اور غیر ملکی موسیقی پیش کی جن میں لیانگ شان بو اور ژو ینگ تائی (دی بٹرفلائی لورز) اور کارمین شامل ہیں۔
فرانس میں چین کے سفیر لو شائے نے کہا کہ گزشتہ 20 برس کے دوران یہ مرکز فرانسیسی عوام کے لیے چینی ثقافت دریافت کرنے اور دونوں ممالک میں ثقافتی تبادلوں کے لیے ایک پل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، اس سے دونوں ممالک کے عوام میں باہمی سمجھ بوجھ اور دوستی کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلے ہمیشہ چین ۔فرانس کے تعلقات کا سب سے مضبوط ستون رہیں گے۔
پیرس کی 7 ویں آرونڈیسمنٹ کی پہلی نائب ڈپٹی میئر جوسیان گوڈے نے کہا کہ مرکز کی تمام بھرپور اور مختلف سرگرمیوں نے ثقافت ، فنون اور تعلیمی شعبوں میں چین ۔ فرانس تعلقات کی ترقی میں کردار ادا کیا ہے۔
مرکز کی ڈائریکٹر شی منگ یوآن نے کہا کہ پیرس میں 2002 میں قائم ہونے والا چینی ثقافتی مرکز، مغرب میں چینی حکومت کا قائم کردہ پہلا مرکز تھا۔
مختلف سرگرمیوں کے انعقاد سے یہ چین-فرانسیسی عوام کے درمیان لوگوں ، ثقافتی تبادلوں اور تعاون میں اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔