پیرس(شِنہوا)عالمی ریکارڈ ہولڈر چین کی یانگ جیایو نے پیرس اولمپکس میں ایتھلیٹکس میں اپنے ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے انہوں نے یہ کارنامہ خواتین کی 20 کلومیٹرریس واک ایک گھنٹہ 25 منٹ اور 54 سیکنڈز میں طے کرکے انجام دیا۔ ٹوکیواولمپکس 2020 میں 12 ویں نمبرپر آنے والی یانگ نے تقریباً شروع سے ہی ریس میں اپنی برتری برقرار رکھی اوردوسرے نمبر پر آنے والی اسپین کی ماریا پیریزسے 25 سیکنڈ پہلے اختتامی لائن عبور کی،کانسی کا تمغہ آسٹریلیا کی جمائما مونٹاگ نے حاصل کیا۔