پیرس(شِنہوا) چین کے لیو ہاؤ اور جی بوون نے پیرس اولمپکس2024 میں مردوں کے کشتی رانی کے 500 میٹر ڈبل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ چینی جوڑی نے ایک منٹ اور 39.48 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا، اٹلی کے گیبریل کاساڈی اور کارلو ٹاچینی نے چاندی جبکہ اسپین کے جوان اینٹونی مورینو اور ڈیاگو ڈومینگیزنے کانسی کا تمغہ جیتا۔