• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پیپلزلبریشن آرمی گیریژن کی ہانگ کانگ میں معمول کی 27 ویں روٹیشن مکملتازترین

August 26, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی نے ہانگ کانگ گیریژن کے1997میں آغاز کے بعد سے گیریژن میں 27 ویں روٹیشن مکمل کرلی۔

مرکزی فوجی کمیشن کا منظورشدہ یہ اقدام ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں گیریژن سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کے قانون کے تحت سالانہ معمول کی روٹیشن ہے۔

ہانگ کانگ سے روانہ ہونے والے افسران اور فوجیوں نے ہانگ کانگ میں اپنے قیام کے دوران دفاع سے متعلق تمام امور کامیابی سے مکمل کئے۔

انہوں نے روانگی کے موقع پر گیریژن کے دفتراطلاعات کے توسط سے ہانگ کانگ کے تمام شعبوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہانگ کانگ میں قیام کے دوران ان سے بھرپور تعاون کیا۔

گیریژن بیرکس پہنچنے سے قبل نئے اہلکاروں نے جامع تربیت حاصل کی اور ہانگ کانگ کے دفاعی فرائض کی انجام دہی کے لئے ضروری صلاحیتوں میں مہارت حاصل کی۔