بیجنگ(شِنہوا) پانچویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) کے لیے میڈیا رجسٹریشن بدھ سے شروع ہو گی۔
سی آئی آئی ای کے منتظمین کے مطابق رجسٹریشن 10 اکتوبر تک کھلی رہے گی اور میڈیا کے نمائندے سی آئی آئی ای کی ویب سائٹ یا اس کی ایپ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
کوویڈ-19کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے، نمائش میں بنیادی طور پر چینی مین لینڈ کے صحافیوں،مین لینڈ میں کام کرنے والے غیر ملکی میڈیا اور ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے میڈیا اداروں کے صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا۔
سی آئی آئی ای دنیا کی پہلی جامع درآمدی نمائش ہے جو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔