• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پالیسی سازمہنگائی سے نمٹنے کے لیے سخت مالیاتی اقدامات برقرار رکھیں:آئی ایم ایفتازترین

October 14, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے سخت مالیاتی  اقدامات اختیار کرتے ہوئے ، ہدف پر مبنی امداد کے ذریعے مالی لحاظ سے کمزورلوگوں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔

آئی ایم ایف کے مالیاتی امورکے ڈائریکٹر وٹرگیسپر اوران کے ساتھیوں نے ایک بلاگ میں کہا کہ خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے حکومتوں کو توازن رکھنے میں مشکلات کاسامنا ہے۔

بلاگ میں کہا گیا ہے کہ پالیسی سازوں کو کم آمدنی والے خاندانوں کو ریئل آمدنی کے بڑے نقصانات سے بچاتے ہوئے ان کی خوراک اور توانائی تک  رسائی کو یقینی بنانا چاہیے۔

تاہم اس کے ساتھ  انہیں بڑے  سرکاری قرضوں سے لاحق  خطرات کو بھی کم کرنا چاہیے اور زیادہ افراط زرکا مقابلہ کرنے کے لیے  سخت مالیاتی موقف برقرار رکھنا چاہیے تاکہ مالی پالیسی  مالیاتی پالیسی کے برعکس مقاصد پرکام شروع نہ کردے۔

بلاگ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ قیمتیں  دنیا میں ہر جگہ پر لوگوں کے معیارزندگی کو خطرے سے دوچار کررہی ہیں جس سے حکومتیں قیمتوں پر سبسڈی، ٹیکس کٹوتی، اور نقد رقم کی فراہمی جیسےمختلف قسم کے مالی اقدامات متعارف کرانے پر مجبور ہیں۔

گیسپر اور ان کے ساتھیوں کا موقف ہے کہ قیمتوں کے کنٹرول، سبسڈیز، یا ٹیکس کٹوتی کے ذریعے قیمتوں میں اضافے کو محدود کرنا بجٹ کے لیے مہنگا اور بالآخر غیر موثرثابت  ہوگا۔