• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستانی میڈیا رہنما عالمی میڈیا تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہش مندتازترین

December 06, 2023

کن منگ (شِںہوا) پاکستانی میڈیا رہنماؤں نے 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس (یون نان، چین) اور دوسرے یون نان بین الاقوامی مواصلات فورم میں انسانیت کے بہترمستقبل کے لیے عالمی میڈیا تعاون مضبوط کرنے پر امید کا اظہار کیا ہے۔ 

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ اس تقریب میں تقریباً 30 ممالک اور خطوں سے میڈیا اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور تھنک ٹینکس سمیت تقریباً 80 اداروں کے 300 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس جمعہ تک جاری رہے گا۔

سربراہ اجلاس کی افتتاحی اجلاس سے خطاب میں انٹر نیوز پاکستان کے ایڈیٹر انچیف محمد اسلم خان نے کہا کہ عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کو شاہراہ ریشم ممالک اور اس سے باہر کے ذرائع ابلاغ کو فعال طریقے سے شامل کرنا اور انہیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرنا چاہیئے۔

 اتفاق رائے کے فروغ میں میڈیا کی بے پناہ قوت کا ذکر کرتے ہوئے ااسلم خان نے کہا کہ میڈیا مثبت اقدار کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان فاصلے کم کرنے  پر توجہ مرکوز کرے  اور تعاون و سمجھ بوجھ کے جذبے کو فروغ دے  جو ثقافتی حدود سے بالاتر ہو۔

انہوں نے تجویز دی کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کی جامعات کے درمیان میڈیا طالب علموں کا تبادلہ پروگرام آگے بڑھایا جائے تاکہ میڈیا کے منظر نامے میں تعاون اور معلومات کا تبادلہ آسان ہوسکے۔

پاکستانی خبر رساں ادارے نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل کے ایڈیٹر انچیف عمار یاسر نے اس سربراہ کانفرنس کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنا طاقتور ہوتا ہے جب دنیا بھر کے میڈیا ادارے، تحقیقی شعبے اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد اپنے منفرد خیالات اور نقطہ نظر پیش کرکے ملکر کام کرتے ہیں۔

یاسر نے کہا کہ یہ اب تک معلوماتی سفر رہا ہے۔ شِنہوا نیوزایجنسی اور دیگر میڈیا اداروں کے اعلیٰ حکام کی باتیں سننے کے بعد مجھے یقین ہوگیا کہ دنیا بدل رہی ہے اورمیڈیا بھی  تبدیل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کے بڑے پلیٹ فارم کے تحت ملکر کام کرنے سے عالمی سطح پر مثبت تبدیلی آئے گی۔ سربراہ اجلاس نے انہیں اپنے ادارے میں جدید دور کے طریقے نافذ کرنے اور اپنے ملک میں تبدیلی لانے کے لئے سوچنے پر مجبور کیا ہے۔

چینی میڈیا کے ساتھ تعاون بارے گفتگو کرتے ہوئے یاسر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر سمجھنے اور برادر ممالک چین ۔ پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے میں میڈیا تعاون کے تصور سے بہت پرجوش ہیں۔