پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے مزید 90 کیسز سامنے آگئےتازترین
September 18, 2022
اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے مزید 90 نئے کیسز سامنے آئےہیں ۔
وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ کیسز شامل کیے جانے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 822 تک پہنچ گئی ہے ۔
وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مزید ہلاکت رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں نوول کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 30 ہزار606 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔
ملک بھر میں ہفتہ کو 14 ہزار663 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی۔
ان میں سے 89 مریض ایسےہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔