• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 99 نئے کیسز رپورٹ ، 1 مریض جاں بحقتازترین

September 14, 2022

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں عالمی وباء کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 295 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا کہ نئے کیسز 9 ہزار 161 نمونہ جات کی تشخیصی جانچ کے بعد سامنے آئے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ روز 1 مریض جاں بحق ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں اب تک نوول کرونا وائرس کےباعث ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 600 ہو گئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 89 کی حالت تشویشناک ہے۔