• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 190 نئے کیسز ، 2 مزید اموات رپورٹتازترین

September 05, 2022

اسلام آباد (شِنہوا) وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ملک میں اتوار کو نوول کرونا وائرس کے 190 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد ملک میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 206 ہوگئی ہے۔

یہ نئے کیسز 13 ہزار 735 نمونوں کی جانچ کے بعد سامنے آئے ہیں۔

اتوار کو مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد  نوول کرونا وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 30 ہزار 593 ہوگئی ہے۔

ملک میں زیرعلاج 119 مریضوں کی حالت نازک ہے۔