• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 174 نئے کیسز کا اندارجتازترین

September 08, 2022

اسلام آباد (شِنہوا) وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا ہے کہ بدھ کو نوول کرونا وائرس کے 174 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس مرض کے مصدقہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 636 ہوگئی ہے۔

نئے کیسز کی تشخیص ملک بھر میں 14ہزار 208 ٹیسٹ کے بعد ہوئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ بدھ کو کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا، یہ مرض اب تک 30 ہزار 594 افراد کی جان لے چکا ہے۔

ملک کے اسپتالوں میں زیرعلاج 119 مریضوں کی حالت نازک ہے۔