• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان چینی کمپنیوں کے تعاون سے ای کامرس کو فروغ دے سکتا ہے: صدر پی سی جے سی سی آئیتازترین

March 29, 2023

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( پی سی جے سی سی آئی ) کے صدر معظم گھورکی نے کہا ہے کہ پاکستان ملک میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی مدد سے اپنے آن لائن کاروبار میں بڑی بہتری لا سکتا ہے۔

ایجنسی کے ایک بیان کے مطابق گھورکی نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی فِن ٹیک کمپنیاں پاکستانی فِن ٹیک انڈسٹری کووی چیٹ اورعلی پے سے جوڑ سکتی ہیں تاکہ ملک میں آن لائن کاروبار کو مزید ترقی دی جا سکے۔

وی چیٹ نے پہلے ہی چین میں آن لائن کاروبار کو فروغ دیا ہے، کیونکہ صارفین اس کے  ذریعے اپنی روزمرہ کی اشیاء آن لائن خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان برانڈز کو پاکستان کی فِن ٹیک انڈسٹری اور سرکاری مالیاتی اداروں کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فِن ٹیک کمپنیوں کو وی چیٹ کی طرز پر تیار کیا جا سکتا ہے کیونکہ پاکستان میں  فورتھ جنریشن کا ایک اچھا نیٹ ورک سسٹم ہے جو آن لائن کاروبار کو آسانی سے سپورٹ کر سکتا ہے۔