• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان بی آر آئی کے تحت سی پیک منصوبوں کی بدولت ترقی کر رہا ہے: وزیراعظم انوارالحق کاکڑتازترین

October 31, 2023

اسلام آباد(شِنہوا) وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت منصوبوں کی بدولت ترقی کر رہا ہے۔

لاہور میں  منگل کو طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی ) کے تحت قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملی ہے۔

وزیراعظم نے  کہا کہ پاکستان کو ایک دہائی قبل کچھ مشکلات کا سامنا تھا لیکن بی آر آئی کے آغاز سے انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر کئی منصوبے سامنے آئے جس سے مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے  راہ ہموار ہوئی ۔

 سی پیک کے تحت تعاون بڑھانے کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے لیے سی پیک کے تحت تعاون حاصل کرے گا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ نوجوان نسل اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔