بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ میں آمدہ موسم بہار میلہ کیلئے 4 ہزار سے زائد ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہفتہ سے شروع ہو گا۔
بیجنگ میونسپل بیورو برائے ثقافت و سیاحت کے مطابق اس سلسلے میں غیر مادی ثقافتی ورثے کو پیش کرنے والی سرگرمیاں، فنون پر مبنی پرفارمنس اور نمائشیں ، ٹیمپل فیئر ، لالٹین فیئر، پھولوں کی نمائش اور مفت فلموں کی نمائش کا اہتمام کیا جائیگا۔
روایتی برانڈ کمپنیوں اور غیرمادی ثقافتی ورثے کے وارثان کی جانب سے ڈانس پرفارمنس ، انٹرایکٹو نمائشوں، نئے سال کی اشیاء کا تہوار اور دستکاری نمائشوں سمیت 46 تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔
شہر کے 104 مقامات پر 244 ڈراموں کی مجموعی طور پر 1 ہزار 687 پرفارمنس بھی پیش کی جائیں گی۔
بہار میلہ یا چینی قمری سال نو رواں سال 22 جنوری سے شروع ہوگا ۔ اس کی تقریبات رواں سال 5 فروری کو منعقد ہونیوالے لالٹین فیسٹیول تک جاری رہیں گی۔