• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے، ماہرینتازترین

September 29, 2022

اسلام آباد (شِںہوا) پاکستانی ماہرین اور حکام نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی ہر گزرتے دن اور سال کے ساتھ پروان چڑھی ہے اور یہ علاقائی و عالمی تبدیلیوں کے باوجود ثابت قدم رہی۔

پاکستان۔ چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن (پی سی ایف اے) کی خیبرپختونخوا شاخ کے زیر اہتمام عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں ماہرین نے کہا کہ دونوں ممالک کی گہری دوستی اعتماد اور باہمی تعاون کی بنیاد پر استحکام کی بلندی حاصل کررہی ہے، پاکستان اور چین دوستانہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی فیصل امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے نوول کرونا و ائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کی ، طبی ماہرین کی ٹیمیں بھیجنے کے علاوہ ویکسین ، آلات اور ماسک سمیت انتہائی ضروری سامان فراہم کیا جو پاکستان کے صحت عامہ کے نظام کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، چین اب سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان اور نقد امداد فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 80 کروڑ افراد کو غربت سے نکال کر دنیا کے لئے ایک نظیر قائم کی ہے۔ پاکستان کو چین کے تخفیف غربت پروگرام سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔

پاکستان۔ چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر یو سف ایوب خان نے کہا کہ چین کا تجو یز کر دہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  کا علمبردار منصوبہ، چین پا کستان اقتصادی را ہداری (سی پیک)  پا کستانی معیشت کے لئے ایک محرک ثابت ہوا ہے۔