اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےدنیا کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کی کوششوں میں نوجوانوں کی شرکت کی فوری ضرورت پرزور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل( ای سی او ایس او سی) کےیوتھ فورم 2023 کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں گوتریس نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے لے کر تنازعات، غربت اور عدم مساوات جیسے چیلنجزسے نمٹنے کی کوششوں میں نوجوانوں کی "پہلے سے زیادہ" ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پہنچ سے باہر نکل رہے ہیں اور یہ کہ ان چیلنجز کا حل اس فورم کے انعقاد کا بنیادی محرک ہے۔
انہوں نے رواں سال مکمل طور پر کام شروع کرنے والے اقوام متحدہ کے نئے یوتھ آفس اورگزشتہ ہفتے شروع کی گئی "نوجوانوں کی بامعنی شرکت"سے متعلقہ اقوام متحدہ کی پالیسی بریف بارے میں بھی بات کی۔ پالیسی بریف میں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیصلہ سازی کی تمام سطحوں پر نوجوانوں کی شرکت کو فروغ اورمضبوط کیا جائے دنیا کے ہرملک میں نوجوانوں سے مشاورت کا طریقہ کار وضع اورنوجوانوں کی بامعنی شرکت کا عالمی معیار قائم کیا جائے۔