• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی پاکستان کے چینی قرضوں کے جال میں پھنسنے کی تردیدتازترین

July 05, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں جاری معاشی بحران کے باوجود قرضوں پر فوری ڈیفالٹ کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چینی قرضوں کے جال میں نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلاول نے اپنے دورہ جاپان کے دوران نکی ایشیا کے ساتھ ایک تحریری انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ کرنا غلط ہے کہ پاکستان چین کے قرضوں کے جال میں ہے کیونکہ پاکستان کو چین کی زیادہ تر امداد سرمایہ کاری یا نرم قرضوں کی شکل میں ہے۔

نکی ایشیا کے مطابق انہوں نے ان خدشات کو بھی مسترد کر دیا کہ قرض کے نتیجے میں پاکستان کو اہم بنیادی ڈھانچے کا کنٹرول سونپنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو 2022 میں بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب اور یوکرین کے بحران کی وجہ سے خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے شدید دھچکا لگا ہے تاہم اس کے باوجود ڈیفالٹ کا کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے دیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ کریں اور ملک سے مزید تارکین وطن کارکنوں کو لے جائیں۔