• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

وسطی انڈونیشیا میں بحری جہاز ڈوبنے سے 15 افراد ہلاکتازترین

July 24, 2023

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے جنوب مشرقی صوبے سولاویسی کے پانیوں میں پیر کو علی الصبح ایک بحری جہازڈوبنےکے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

 نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان یوسف لطیف نے بتایا کہ بحری جہاز میں کل 48 افراد سوار تھے۔

یوسف لطیف کے مطابق مزید لاپتہ افراد کی  کوئی اطلاع نہ ملنے پرتلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں پیر کو ختم ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات  تقریباً 12 بجے سینٹرل بٹن ریجنسی میں خلیجِ ماواسانگکا میں پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین کی لاشوں کو شناخت کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور زندہ بچ جانے والوں کا طبی علاج جاری ہے۔