• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ورلڈ گیمز2025 چھنگ دوکے لیےابھرنے کا ایک شاندار موقع ہوں گے:آئی ڈبلیو جی اے حکامتازترین

August 05, 2023

چھنگ دو (شِنہوا) انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن(آئی ڈبلیو جی اے) کے صدرجوز پیرورینا نے کہا ہے کہ چھنگ دو ایک سبز، جدید اور کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے بہترین تیاریوں کے ساتھ ایک میزبان شہر ہے،اور ورلڈ گیمز 2025 اس کے عالمی سطح پر ابھرنے کا ایک شاندار موقع ہوں گے۔

مئی 2019 میں، چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو نے 2025 کے ورلڈ گیمز کی میزبانی کی بولی جیتی تھی،بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی اوسی) کی سرپرستی اور آئی ڈبلیو جی اے کے زیر اہتمام ورلڈ گیمز کثیر کھیلوں کا ایونٹ ہے۔

آئی ڈبلیو جی اے کے سی ای او جواشم گوسووکے مطابق 11روز تک جاری رہنے والے چھنگ دو ورلڈ گیمز میں، 100 سے 110 ممالک اور خطوں کے 5ہزار سے زیادہ ایتھلیٹس کی جانب سے 35 کھیلوں، خاص طور پر غیر اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے کی توقع ہے۔

گوسوو نے مزید کہا کہ ورلڈ گیمز دنیا کے جدید کھیلوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں اسکواش، واٹر سکیئنگ، ڈانس اسپورٹ اور چیئر لیڈنگ شامل ہیں۔ ان میں سےکچھ کھیل چین میں معروف ہیں، لیکن کچھ معروف نہیں ۔ یہ کھیل چینی لوگوں سے متعارف کرانے کا ایک موقع ہے، جو خاص طور پر نوجوانوں کے لیے پرکشش ہیں۔

چھنگ دو میں جاری ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں شِنہوا کو ایک انٹرویو میں جوز پیرورینا نے مزید کہا کہ چونکہ اولمپکس کا مقصد بھی کھیلوں کو مستقبل پر مبنی انداز میں تیار کرنا ہے، ورلڈ گیمز  کے کچھ ایونٹس کو پہلے ہی اولمپکس میں شامل کیا جا چکا ہے،جس میں سے پیرس 2024 کے لیے بریک ڈانسنگ کو شامل کیاگیا ہے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے ہمارے کھیلوں کو شامل  کیے جانے سے ہم بہت مطمئن ہیں۔