• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ووٹ خریدنے کے الزام میں جاپان کاسابق سینئر نائب وزیر انصاف گرفتارتازترین

December 28, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے سابق سینئر نائب وزیربرائے انصاف میتو کاکیزاوا کو  ٹوکیو کے ایک وارڈ کے میئر کے انتخاب میں مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ٹوکیو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے دفتر کے مطابق، حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے 52 سالہ قانون ساز پر شبہ ہے کہ اس نے اپریل میں یایوئی کیمورا کو ٹوکیو کے کوٹو وارڈ کے میئر کا انتخاب جیتنے میں مدد دینے کے لیے تقریباً26لاکھ ین (18ہزار ڈالر) استعمال کیے۔

یہ بھی معلوم  ہوا ہے کہ کاکیزاوا کے دفتر نے اس کی ہدایت پر کوٹو وارڈ اسمبلی کے اراکین کو نقد رقم اورکیمورا کی انتخابی مہم کے عملے کو معاوضہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،کاکیزاوا نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی ممبران کو ادائیگی ان کی روایتی وسط مہم کی شراکت تھی جو اپریل میں ہونے والے وارڈ اسمبلی کے انتخابات سے پہلے کی گئی اوریہ کہ  ان کا ووٹ خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔