تیگو سی گا لپا (شِنہوا) ہونڈوراس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہونڈوراس نے تائیوان کے حکام کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات" منقطع کردیے ہیں۔
ایک بیان کے مطابق ہونڈوراس کے وزیر خارجہ اینریک رینا نے ہونڈوراس کے صدر کی ہدایات کے مطابق "سفارتی تعلقات" منقطع کرنے کے فیصلے سے تائیوان کے حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔
وزیر کے مطابق جمہوریہ ہونڈوراس کی حکومت دنیا میں صرف ایک چین کے وجود کو تسلیم کرتی ہے ، اور یہ کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ تائیوان چین کے علاقے کا لازمی حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا آج ہونڈوراس کی حکومت نے تائیوان کو سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے، جس میں تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلق یا رابطہ نہ کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔