• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیرپرفرد جرم عائد کردی گئیتازترین

September 09, 2022

نیویارک(شِنہوا)نیو یارک کے سٹیٹ پراسیکیوٹرز نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق  چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن پر منی لانڈرنگ، سازش اور دھوکہ دہی کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق نیویارک کے استغاثہ نے 68 سالہ بینن  اورفلوریڈا کی ایک غیر منافع بخش کارپوریشن  وی بلڈ دی وال، پر فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا، جس نے ایک سال طویل فنڈ ریزنگ مہم کے ذریعے ہزاروں عطیہ دہندگان سے 1کروڑ50لاکھ  ڈالر حاصل کیے اوراپنی دھوکہ دہی کو چھپانے کے لیے حاصل کردہ اس رقم کی لانڈرنگ کی۔

مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق،نیو یارک اسٹیٹ سپریم کورٹ کی گرینڈ جیوری نے  بینن اور وی بلڈ دی وال پر منی لانڈرنگ  کے دوالزامات، سازش کے تین  اوردھوکہ دہی سے فراڈ کرنے کا ایک  الزام عائد کیا ہے۔

مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کا کہنا ہے کہ عطیہ دہندگان سے جھوٹ بول کر منافع کمانا جرم ہے جس پر  نیویارک میں، آپ کو سزاوارٹھہرایا جائے گا۔