• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈونالڈ ٹرمپ کی ہش منی کیس موخر کرنے کی درخواست مستردتازترین

April 09, 2024

نیویارک(شِنہوا)  نیویارک کی اپیل کورٹ  نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی 2016 کی صدارتی مہم کے دوران ایک فلم سٹار کوخاموش رہنےکے عوض رقم دینے کے مقدمے کو موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مین ہٹن کی اپیل کورٹ کی معاون جج  لزبتھ گونزالیز نے سماعت کے بعد15 اپریل کو مقرر فوجداری مقدمے کی سماعت موخر کرنے کی ٹرمپ کی استدعا کو مسترد کردیا۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے جج سے کہا کہ وہ مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیں کیونکہ مقدمے کی سماعت کا مقام تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔تاہم خاتون جج نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔