• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ولادی میر زیلنسکی کا اقوام متحدہ سربراہ ، ترک صدر کیساتھ یوکرائن میں امن وامان پر تبادلہ خیالتازترین

August 20, 2022

کیف(شِنہوا)یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات میں روس یوکرائن تنازعہ کے خاتمہ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ یوکرائن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یوکرینفارم کے مطابق یوکرائن کے مغربی شہر لیویو میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کےدوران ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ کیف یوکرائن سے روسی فوجیوں کے انخلاء کے بعد ہی ماسکو کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے آمادہ ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی تنازع کے خاتمہ کی خاطر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تمام ضروری تعاون فراہم کرے گا۔ رجب طیب ایردوان نےکہا کہ مارچ میں استنبول میں ہونیوالے معاہدوں کی بنیاد پر یوکرائن اور روس کے مابین امن مذاکرات ہو سکتے ہیں ، مزید کہا کہ ترکی مذاکرات میں ثالث بننے کیلئے تیار ہے۔ پریس کانفرنس کےدوران انتونیو گوتریس نے جنوبی یوکرائن میں واقع ژاپروژیا جوہری توانائی پلانٹ کوغیر فوجی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ یہ پلانٹ جو یورپ کے سب سے بڑے جوہری توانائی پلانٹس میں سے ایک ہے، مارچ کے اوائل سے روسی فوجی دستوں کے قبضہ میں ہے۔