• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ٹوکیو میں چینی فوٹوگرافروں کی تصویری نمائش کا آغازتازترین

November 01, 2022

ٹوکیو (شِنہوا) چین جاپان سفارتی تعلقات معمول پر آنے  کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان میں یہاں ایک نمائش میں تین چینی فوٹوگرافروں کی تقریباً 60 تصاویر دکھائی گئی ہیں۔

یہ نمائش جس  کو ایک ہی آسمان کے نیچے   کا عنوان  دیا گیا ہے  ٹوکیو کے چائنہ کلچرل سینٹر میں شروع ہوئی اور اس میں فینگ شوۓمن، گو یون اور جیانگ تنگ کی تصاویر شامل ہیں۔

جاپان میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور یانگ یو ، سابق جاپانی وزیراعظم یا سو فوکوڈا اور جاپان چائنہ سوسائٹی کے چیئرمین کیومی سینو افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ۔

یانگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملک  امن اور دوستی کی اپنی اصل خواہش پر نظرثانی کریں گے، امن اور دوستانہ تعاون کی درست سمت پر قائم رہیں گے، تبادلوں اور تعاون کو مسلسل وسعت دیں گے اور افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد میں اضافہ کریں گے۔

یانگ نے کہا کہ چونکہ رواں سال چین اور جاپان کے سفارتی تعلقات  معمول پر آنے کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ایسے میں توقع ہے کہ آئندہ پانچ دہائیوں میں چین اور  جاپان کے تعلقات  میں مزید پختگی ، استحکام ، صحت مندانہ  اور لچکدار طریقوں سے پیش رفت ہوگی۔

نمائش میں جن تینوں فوٹوگرافرزکے فن پارے پیش کیے گئے ہیں وہ سب ہی  30 سال سے زائد عرصہ  سے جاپان میں مقیم ہیں۔  وہ امید کرتے ہیں کہ نمائش کے ذریعے دونوں ملکوں  کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔